پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی سے 12 اگست تک

نئی دہلی 04 جون (یواین آئی) پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی سے شروع ہوگا اور 12 اگست تک جاری رہے گا۔پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بدھ کو یہاں یہ جانکاری دی۔مانسون اجلاس میں آپریشن سندور اور ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہونے پر خصوصی بحث کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق  اجلاس  کے دوران جسٹس یشونت ورما کے خلاف ان کی سرکاری رہائش گاہ سے بڑی رقم برآمد ہونے کے معاملے میں مواخذے کی تحریک لانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک لانے کا فیصلہ ہوا تو اسے اس اجلاس میں ہی لایا جائے گا۔اپوزیشن نے حکومت سے آپریشن سندور کے حوالے سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔