
نئی دہلی، 22 مئی(ایجنسی)جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کو شدید علالت کے باعث دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ سابق گورنر نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے کہا: ’’مجھے کئی خیر خواہوں کی کالز موصول ہو رہی ہیں، لیکن میں جواب دینے کا متحمل نہیں ہوں۔ میری حالت اس وقت بہت نازک ہے اور میں کسی سے بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں۔‘‘قابل ذکر ہے کہ سابق گورنر کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ان کے خلاف کرپشن کیس میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ سی بی آئی نے ستیہ پال ملک سمیت چھ افراد کو 2200 کروڑ روپے مالیت کے کرو پن بجلی منصوبے کے سول ورک کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق بدعنوانی کیس میں نامزد کیا ہے۔