
کانپور:30مئی(یواین آئی) پاکستان میں واقع دہشت گردانہ ٹھکانوں پر فوجی کاروائی کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر پڑوسی ملک کو انتباہی لہجے میں کہا کہ آپریشن سندور کے دوران جو دشمن گڑگڑا رہا تھا وہ کسی دھوکے میں نہ رہے۔ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔کانپور میں جمعہ کو ہزاروں کروڑ روپئے کی ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے مودی نے کہا’ہندوستان میں دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی تین واضح اصولوں کا خاکہ پیش کیا۔ سب سے پہلے، ہندوستان ہر دہشت گردانہ حملے کا فیصلہ کن جواب دے گا۔ اس ردعمل کے وقت، طریقہ کار اور شرائط کا تعین صرف ہندوستانی مسلح افواج کریں گی۔ دوسرا ، ہندوستان اب جوہری خطرات سے خوف زدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی اس طرح کے انتباہات کی بنیاد پر فیصلے کرے گا۔ تیسرا ، ہندوستان دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈز اور انہیں پناہ دینے والی حکومتوں دونوں کو ایک ہی نظر سے دیکھے گاپاکستان کے ریاستی اور غیر ریاستی اداروں کے درمیان فرق اب قبول نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے واضح طور پر زور دے کر کہا کہ دشمن جہاں کہیں بھی ہو، اسے ختم کر دیا جائے گا ۔اس دوران وزیر اعظم نے بٹن دبا کر 47 ہزار 600 کروڑ روپئے کی 15ترقیاتی پروجکٹوں کاتحفہ دیا۔ مودی نے چنی گنج میٹر اسٹیشن پر سج کر کھڑی میٹرو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس ٹرین میں محروم طبقات کے بچوں نے سفر طے کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف پروجکٹوں کے مستفیدین کو چیک بھی تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ کانپور میں ترقی کا یہ پروگرام 24 اپریل 2025 کو طے تھا ، لیکن پہلگام میں دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ہمارے کانپور کے بیٹے شبھم دویدی بھی اس بربریت کا شکار ہوئے۔ ان کے کنبے کا درد، تکلیف اور اشتعال ہم سب محسوس کرتے ہیں۔ ہماری بیٹیوں۔بہنوں کا وہی اشتعال آپریشن سندور کی شکل میں پوری دنیا نے دیکھا۔ ہم نے پاکستان میں دہشت گردانہ ٹھکانوں کو گھرمیں گھس کر، سینکڑوں میل اندر جاکر تباہ کردیا۔ ہماری فون سے ایسی بہادری کا کام کیا کہ پاکستانی فوج جنگ کے خاتمے کے لیے التجا کرنے پر مجبور ہوئی۔ وزیر اعظم نے مسلح افواج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ جدوجہد آزادی کی سرزمین سے ان کی ہمت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔