برسا زرعی یونیورسٹی میں 19 آسامیوں پر معاہدے کی بنیاد پر تقرری کیلئے درخواستیں مطلوب

الحیات نیوز سروس 
رانچی، 06 مئی:برسا زرعی یونیورسٹی میں مختلف کیڈرز کے 19 عہدوں پرمعاہدے کی بنیاد پر تقرری کے لیے ریاستی حکومت، مرکزی حکومت، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس، آئی سی اے آر اور ریاستی زرعی یونیورسٹیوں کی سروس سے ریٹائرڈ افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ان آسامیوں پر تقرریاں ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے ہوں گی، جو یونیورسٹی کے قوانین اور جھارکھنڈ حکومت کے محکمہ خزانہ کی قرارداد میں درج ضابطے کی روشنی میں تسلی بخش پائے جانے پر توسیع کی جا سکتی ہیں۔رجسٹرڈ پوسٹ یا اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 مئی ہے۔ تعلیمی انتظامیہ سے متعلق پوسٹوں کے لیے درخواست کی فیس غیر محفوظ، معاشی طور پر کمزور اور پسماندہ طبقے کے امیدواروں کے لیے 1500 روپے اور ایس سی، ایس ٹی کے امیدواروں کے لیے 375 روپے ہے۔ باقی تمام پوسٹوں کے لیے درخواست کی فیس غیر محفوظ، معاشی طور پر کمزور اور پسماندہ طبقے کے امیدواروں کے لیے 1000 روپے اور ایس سی، ایس ٹی کے امیدواروں کے لیے250 روپے ہے۔ جسے آن لائن جمع کرنا ہوگا۔پھولو جھانو مرمو ڈیری ٹکنالوجی کالج ہنسڈیہادمکا، رابندر ناتھ ٹیگور زرعی کالج دیوگھر، تلکا مانجھی زرعی کالج گڈا، زرعی کالج گڑھوا، فشریز سائنس کالج گملا اور زرعی انجینئرنگ کالج رانچی میں ایسوسی ایٹ ڈین کے عہدے کے لیے ویسے ریٹائرڈ افراد درخواست دے سکتے ہیںجن کی عمر یکم اگست 2025 کو 63 سال سے زائد نہیں ہے۔ اس عہدے کے لیے اہلیت متعلقہ مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری، شائع شدہ تحقیقی کام اور کالج ، یونیورسیٹی میں پروفیسر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر سمیت کل 15 سال کا تدریس، تحقیق، انتظامیہ کا تجربہ ہے۔یونیورسٹی ہیڈکوارٹر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکسٹینشن ایجوکیشن اور چیانکی (پلامو)، دریسائیں(مشرقی سنگھ بھوم) اور دمکا میں واقع علاقائی تحقیقی مراکز کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے عہدوں پر درخواست دینے کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 63 سال ہے۔ زراعت ویٹرنری سائنس جنگلات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری اور تدریس تحقیقتوسیعی تعلیم میں 10 سال کا تجربہ درکار ہے۔ریٹائرڈ سرکاری ملازمین بھی ڈپٹی ڈائریکٹر (ورکس اینڈ پلانٹ)، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، جونیئر انجینئر (سول)، سیکیورٹی آفیسر اور سیکیورٹی سپروائزر کے عہدوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ میڈیکل آفیسر اور لاءاسسٹنٹ کے عہدوں پر تقرری کے لیے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ فریشر امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ لاءاسسٹنٹ کے لیے قانون میں گریجویٹ ڈگری، کمپیوٹر کا علم اور کسی معروف ادارے میں قانونی کام میں دو سال کا تجربہ درکار ہے۔ میڈیکل آفیسر کی اہلیت میڈیکل سائنس میں گریجویٹ ڈگری اور میڈیکل پریکٹیشنر کے طور پر پانچ سال کا تجربہ ہے۔ تمام عہدوں کے لیے منتخب کیے گئے ریٹائرڈ ملازمین کے مقررہ ماہانہ اعزازیہ کا تعین حکومت جھارکھنڈ کے محکمہ خزانہ کی قرارداد میں موجود دفعات کے تحت کیا جائے گا۔ اہلیت، قواعد و ضوابط کے بارے میں تفصیلی معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.bauranchi.org پر دستیاب ہے۔بی اے یو کے ضابطے کے مطابق، فی الحال مستقل تقرری کا حق جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن اور جھارکھنڈ اسٹیٹ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے پاس ہے۔