
10ویں کے نتائج کا اعلان، 91.71 فیصد طلباء پاس، لڑکیوں نے نمایاں کارکردگی کا کیامظاہرہ
الحیات نیوز سروس
رانچی،27؍مئی:جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل (جے اے سی) کے ذریعہ منعقدہ میٹرک امتحان 2025 کے نتائج کا منگل کو اعلان کیا گیا، جس میں ہزاری باغ کی رہنے والی گیتانجلی نے پوری ریاست میں ٹاپ کر کے تاریخ رقم کی۔ 98.60% نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرکے، گیتانجلی نے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ اندرا گاندھی رہائشی اسکول اور پورے ضلع کا وقار بڑھایا۔گیتانجلی نے موسیقی اور سائنس جیسے مضامین میں 100 میں سے 100 نمبر حاصل کیے۔ ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی محنت، نظم و ضبط اور ٹائم مینجمنٹ نے اہم کردار ادا کیا۔ گیتانجلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پڑھائی کے دوران سوشل میڈیا سے فاصلہ رکھا اور پوری توجہ اپنی پڑھائی پر مرکوز رکھی۔گیتانجلی اصل میں گڑھوا ضلع کے بھاوناتھ پور بلاک کے مارکی گاؤں کی رہنے والی ہے۔ اس کے والد امیش پال ایک پاراٹیچر ہیں اور والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود خاندان نے ہمیشہ گیتانجلی کی تعلیم کو ترجیح دی۔ گیتانجلی نے کہا، ’’میرے والدین نے ہمیشہ مجھ پر یقین کیا اور یہی میری سب سے بڑی طاقت بن گئی۔امتحان کے بعد، گیتانجلی کوٹا میں رہ کر NEET کی تیاری کر رہی ہے اور اس کا خواب ڈاکٹر بن کر سماج کی خدمت کرنا ہے۔واضح ہو کہ جیک کے ذریعہ منگل کو جاری کردہ 10ویں بورڈ امتحان کے نتیجہ میں، کوڈرما ضلع ایک بار پھر ریاست میں پہلے نمبر پر رہا۔ پاکوڑ دوسرے اور جامتاڑا تیسرے نمبر پر رہے۔راجدھانی رانچی میں صورتحال قابل افسوس رہی۔ رانچی ضلع 24 اضلاع میں 21 ویں نمبر پر تھا۔نتیجہ کے مطابق کوڈرما نے 97.831 فیصد حاصل کیا۔ پاکوڑ کا نتیجہ 96.830 فیصد اور جامتاڑہ کا 96.337 فیصد رہا۔ جبکہ رانچی میں نتیجہ 87.323 فیصد رہا۔ اس کے علاوہ ضلع وار نتائج میں لاتیہار 96.268، صاحب گنج 96.236، بوکارو 95.782، ہزاری باغ 94.644، پلامو 94.092، دیوگھر 94.014، دمکا 93.923، گریڈیہہ، 92.49، چائباسہ 923. 91.550، گوڈا 91.484، گڑھوا 90.450، مشرقی سنگھ بھوم 90.115، رام گڑھ 89.228، سمڈیگا 88.436، کھونٹی 88.005، گملا 87.846، سرائے کیلا ، کھرساواں، لوہردگا،840.35 مشرقی۔ سنگھ بھوم کا نتیجہ 80.412 فیصد رہا۔