جے ایس سی اے کے نو منتخب عہدیداروںنے وزیر اعلیٰ سے کی ملاقات

الحیات نیو ز سروس 
رانچی،19؍مئی:وزیراعلی ہیمنت سورین سے جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن، JSCA کے نومنتخب صدراجے ناتھ شاہدیو، نائب صدر سنجے پانڈے، سکریٹری سوربھ تیواری (سابق بین الاقوامی کرکٹر)، خزانچی امیتابھ گھوش، منیجنگ کمیٹی کے اراکین مہر پریتیش ٹوپو، رمیش کمار، سنجے جین ، رتنیش کمار اور ضلع  نمائندگان رام پوری اور اتم کمار نے آج وزیر اعلیٰ کے رہائشی دفتر میں ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو جے ایس سی اے انتخابات سے متعلق مکمل معلومات فراہم کیں۔ وزیر اعلیٰ نے جے ایس سی اے کے تمام منتخب اراکین کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے یقین ظاہر کیا کہ JSCA کی نئی ٹیم جھارکھنڈ میں کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پوری توانائی اور صلاحیت کے ساتھ کام کرے گی۔