
رانچی، 19 مئی: ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے آج نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی آئی ڈی ای ایم) میں جھارکھنڈ کے فرنٹ لائن انتخابی عہدیداروں کے لئے دو روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا افتتاح کیا۔پروگرام میں شرکاءکی تعداد 402 ہے جس میں ڈی ای او،ای آر او، بی ایل او اور بی ایل او مبصرشامل ہیں۔ پچھلے تین مہینوں میں، ای سی آئی نے آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں ملک بھر سے ایسے 3000 سے زیادہ شرکاءکو تربیت دی ہے۔اپنے افتتاحی خطاب میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ووٹروں کے اندراج کے دوران جھارکھنڈ میں زمینی سطح پر شرکاءکی مثالی محنت اور لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے شرکاءکی حوصلہ افزائی کی جو آر پی ایکٹ 1950 کے سیکشن 24(اے) اور 24(بی) کے تحت پہلی اور دوسری اپیل کی دفعات سے واقف ہو ں گے۔قابل ذکر ہے کہ حتمی ووٹر لسٹ کے خلاف پہلی اور دوسری اپیل بالترتیب ڈی ایم ، ضلع کلکٹر ،ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اور ریاست یونین ٹریٹریز کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) سے کی جا سکتی ہے۔ 6-10 جنوری 2025 تک خصوصی خلاصہ جائزہ (ایس ایس آر) مشق کی تکمیل کے بعد جھارکھنڈ سے کوئی اپیل دائر نہیں کی گئی۔ووٹر لسٹ کی درست اور اپ ڈیٹ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے، شرکاءکو عوامی نمائندگی ایکٹ 1950، 1951، ووٹرز کی رجسٹریشن کے قواعد 1960، الیکشن رولز، 1961 اور ای سی آئی کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات کے مطابق سختی سے عمل کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔پروگرام کے نصاب میں انٹرایکٹو سیشنز، رول پلے، ڈور ٹو ڈور سروے کی نقل، کیس اسٹڈی اور فارم 6، 7 اور 8 کو پر کرنے کے لیے عملی مشقیں شامل ہیں۔تربیت حاصل کرنے والوں کو موک پول کے انعقاد سمیت ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کا تکنیکی مظاہرہ اور تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔