جدید ترین سہولیات سے لیس جھارکھنڈ کے تین ریلوے اسٹیشنوں کا وزیراعظم نے کیاافتتاح

رانچی، 22 مئی:جھارکھنڈ کی ریلوے کی تاریخ میں آج ایک اہم باب شامل ہو گیا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے تین نئے ترقی یافتہ ریلوے اسٹیشنوں کا افتتاح کیا۔یہ ا سٹیشن گووند پور روڈ، راج محل اور شنکر پور ۔ ’امرت بھارت یوجنا‘ کے تحت جدید ترین سہولیات سے لیس گئے ہیں۔ہٹیا۔راؤرکیلا ریلوے لائن پر واقع گووند پور روڈ اسٹیشن نے اب ایک جدید شکل اختیار کر لی ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے تقریباً 6.65 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے اس اسٹیشن میں کئی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔مشرقی ریلوے کے مالدہ ڈویژن میں واقع راج محل اسٹیشن کو 7.03 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید شکل دی گئی ہے۔ اب یہ اسٹیشن نہ صرف مسافروں کی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ انہیں ایئرپورٹ جیسا احساس بھی فراہم کرے گا۔جسی ڈیہہ ۔مدھوپور ریل سیکشن پر واقع شنکر پور ریلوے اسٹیشن کو اب دیوگھر ایمس کے قریب ترین جدید اسٹیشن کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ تقریباً 7.7 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا یہ اسٹیشن ایمس میں علاج کے لیے آنے والوں کو بڑی سہولت فراہم کرے گا۔