جھارکھنڈ کے معروف عالم دین مولانا اختر حسین مظاہری کا انتقال

دانش ایاز 
 رانچی،22؍مئی:(الحیات نیوز سروس جھارکھنڈ کے معروف عالم دین اور مقبول شخصیت مولانا اختر حسین مظاہری کا آج اچانک شدید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مولانا ایک طویل مدت سے علم دین کی خدمت میں مصروف تھے ۔مولانا اختر حسین مظاہری مدرسہ عالیہ عربیہ پترا ٹولی ، کانکے کے مہتمم کی حیثیت سے جانے تھے ۔ جہاں درجنوں مدرسین ان کی سرپرستی میں درس و تدریس کا کام انجام دیتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق مولانا آج کسی کام سے اربا گئے تھے، اور وہاں انہیں دل کا دورہ پڑا ۔ دورہ اتنا سخت تھا کہ وہ سنبھل نہیں سکے۔ انہیں لوگوں نے فوری طور پر کانکے  بلاک چوک واقع ڈاکٹر سمھبو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہیں ہو سکے اور قفس عنصری سے پروار کر گئی۔ ان کے انتقال پر کانکے اور اس پاس تیزی سے خبر پھیل گئی اور ماحول غمزدہ ہو گیا ۔اس مدرسے سے ہزاروں بچوں نے دین کی تحصیل کی اور دینی خدمات میں لگے ہوئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق جنازے کی نماز اور مٹی انشاءاللہ کل بعد نماز عصر 23 مئی بروز جمعہ کانکے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ واضح ہو کے مولانا اپنے پیچھے دو بیٹے قاری مظفر اور مولانا مکرم کے علاوہ دو بیٹیوں سمیت ایک بھرا پڑا خاندان چھوڑ گئے ہیں ۔ لوگوں سے جنازے میں شرکت کرنے اور ان کے لیے جو ہے مغفرت کی اپیل کی گئی ہے۔