اے سی بی ٹیم نے شراب گھوٹالے میںملوث آئی اے ایس افسر ونئے چوبے اور جوائنٹ کمشنر گجیندر سنگھ کو کیاگرفتار

الحیات نیوز سروس 
رانچی، 20 مئی:شراب گھوٹالے کی جانچ کر رہے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے افسران کی ٹیم آج سینئرآئی اے ایس افسر ونئے چوبے کو ان کے گھر سے اپنے کے دفتر لے گئی اور وہاں ان سے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔مسٹر چوبے محکمہ ایکسائز کے اس وقت کے سکریٹری ہیں۔ مبینہ طور پر شراب گھوٹالہ ان کے دور میں ہوا تھا۔ اے سی بی نے شراب گھوٹالے میں محکمہ ایکسائز کے جوائنٹ کمشنر گجیندر سنگھ سے بھی پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ اے سی بی نے پہلے اس وقت کے سکریٹری ونے چوبے کو ان کے گھر سے اپنے دفتر لاکر ان سے پوچھ گچھ شروع کی تھی ۔ ونے چوبے سے پوچھ گچھ کے دوران ملی جانکاری کے بعد اے سی بی نے ایکسائز کمشنر گجیندر سنگھ کو اپنے دفتر بلایا۔ گجیندر سنگھ کے آنے کے بعد اے سی بی کے افسران ان سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ جھارکھنڈ میں چھتیس گڑھ شراب سنڈیکیٹ کی مدد سے ہوئے اس گھوٹالے میں گجیندر سنگھ کا بھی اہم کردار بتایا جاتا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، چھتیس گڑھ اقتصادی جرائم ونگ میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد، جھارکھنڈ اے سی بی نے ریاست میں مبینہ شراب گھوٹالے کے سلسلے میں حکومت سے اجازت لینے کے بعد پی ای درج کیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد اے سی بی نے حکومت سے اجازت لینے کے بعد شراب گھوٹالے کے سلسلے میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کی ہے۔ اے سی بی اس معاملے میں ونے چوبے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔چھتیس گڑھ اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ کے خلاف ای ڈی چھتیس گڑھ نے ای سی آئی آر درج کرنے کے بعد اس معاملے کی جانچ شروع کی تھی۔ اس میں پتہ چلا کہ کارپوریشن کے عہدیداروں نے شراب کے تاجروں کے ساتھ سنڈیکیٹ بنا کر چھتیس گڑھ حکومت کو مالی نقصان پہنچایا ہے۔ اس معاملے میں، چھتیس گڑھ ای ڈی نے وہاں کے آئی اے ایس افسران سمیت شراب کے تاجروں کے خلاف کارروائی کی تھی۔ تحقیقات کے دوران ای ڈی کو معلوم ہوا کہ چھتیس گڑھ میں شراب گھوٹالہ کو انجام دینے والے سنڈیکیٹ نے ہی جھارکھنڈ میں نئی ایکسائز کی پالیسی بنوائی تھی اور جھارکھنڈ میں بھی شراب گھوٹالے کو انجام دیا ۔ اس اطلاع کے بعد چھتیس گڑھ ای ڈی نے ونے چوبے کو سمن جاری کیا تھا اور پوچھ گچھ کے لیے چھتیس گڑھ بلایا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ ونئے چوبے نے چھتیس گڑھ ای ڈی کی طرف سے پوچھ گچھ کے دوران خود کو بے قصور قرار دیا تھا اور ای ڈی کو دیئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نئی ایکسائز پالیسی حکومت کی رضامندی کے بعد لاگو کی گئی ہے۔ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔اس کے بعد جھارکھنڈ کے ایک شخص نے چھتیس گڑھ اقتصادی جرائم ونگ میں ایف آئی آر درج کرائی۔ اس میں چھتیس گڑھ شراب سنڈیکیٹ کے ذریعہ ہی جھارکھنڈ میں منصوبہ بند طریقے سے شراب گھوٹالے کو انجام دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ای ڈی جھارکھنڈ نے اس ایف آئی آر کو اقتصادی جرائم ونگ میں ای سی آئی آر کے طور پر درج کرنے کے بعد معاملے کی جانچ شروع کردی۔ اکتوبر 2024 میں، ای ڈی نے ونے چوبے، گجیندر سنگھ اور دیگر کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی تھی۔