وزیر اعلیٰ اورکلپنا سورین نے آنجہانی کپور کمار ٹوڈو خراج عقیدت پیش کیا

الحیات نیو ز سروس 
   سرائےقلعہ، 19 مئی: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین آج اپنی اہلیہ اور ایم ایل اے کلپنا سورین کے ساتھ جھارکھنڈ تحریک کار اور سماجی کارکن آنجہانی کپور کمار ٹوڈو کے سرائے قلعہ۔کھرساواں ضلع کے تحت چانڈیل کے چلگو۔چاکولیا واقع آبائی رہائش گاہ پہنچے۔ یہاں مسٹر سورین نے آنجہانی کپور کمار ٹوڈو کی تصویر پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی اورخدا سے آنجہانی کی روح کی تسکین اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کی۔معلوم ہو کہ آنجہانی کپور کمار ٹوڈو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے رشتے میں پھوپھا زاد بھائی تھے۔ ان کا انتقال 6 مئی 2025 کو ہوا۔وہ اپنے پیچھے ماں، بیوی اور دو بیٹے، ایک بیٹی چھوڑگئے ہیں۔