ہندوستان اپنی فوج کی بہادری ،ہمت اور عزم پرنازاں ہے: لوک سبھا اسپیکر

الحیات نیوز سروس 
جمشید پور 25 مئی (سلیم غوثی) قومی سلامتی کے تئیں ہندوستان کے پختہ عزم اور دہشت گردی کے خلاف سخت موقف پر زور دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر شری اوم برلا نے ہندوستان کی مسلح افواج کے عزم اور بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اپنی مسلح افواج، ان کی بہادری، ہمت اور عزم پر فخر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی ملک یا دہشت گرد تنظیم ہندوستان میں دہشت پھیلاتی ہے تو اس کے نتائج آپریشن سندور سے بھی زیادہ سنگین ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے نہ صرف اپنے داخلی سلامتی کے طریقہ کار کو مضبوط کیا ہے بلکہ اس سلسلے میں دنیا کو ایک واضح اور مضبوط پیغام بھی دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ قومی سلامتی کے معاملات میں ہمیں اجتماعی مفاد کے جذبے سے آگے بڑھنا چاہیے۔مسٹر برلانے یہ باتیں سنگھ بھوم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں معززین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔مسٹر برلا نے لوک سبھا اسپیکر کے طور پر جھارکھنڈ کے اپنے پہلے دورے پر رانچی کے برسا چوک میں لارڈ برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا اور برسا منڈا میوزیم کا بھی دورہ کیا۔جھارکھنڈ کی سرزمین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ یہ وہ خطہ ہے جہاں سے ملک کو لارڈ برسا منڈا اور جمشید جی ٹاٹا جیسے عظیم انسان ملے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لارڈ برسا منڈا نے قبائلیوں کو اپنی عزت اور عزت نفس کے لیے بہادری سے لڑنے کی ترغیب دی۔ مسٹر برلا نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ جمشید جی ٹاٹا نے اپنے وژن سے آزادی سے بہت پہلے ہندوستان کی صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی تھی۔دفاعی شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے میں ہندوستان کی قابل ذکر پیشرفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹراوم برلا نے کہا کہ ایک ایسا ملک جو کبھی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتا تھا،(باقی صفحہ 7پر)