جھارکھنڈ میں بجلی ہوئی مہنگی

الحیات نیوز سروس 
رانچی،30؍اپریل:جھارکھنڈ میں بجلی مہنگی ہو گئی ہے۔ بجلی کے نئے شرحوں کا اعلان بدھ کو کیا گیا۔ جھارکھنڈ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے بتایا ہے کہ شہری صارفین کے لیے بجلی کے شرحوں میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔ دیہی صارفین کے لیے قیمت میں 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔دیہی علاقوںکے لیے 6.70 روپے فی یونٹ ادا کرنے ہوں گے، شہری صارفین کو 6.85 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ زرعی صارفین کے لیے نئے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اس سے کسانوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ میٹر کا کرایہ کسی صارف سے نہیں لیا جائے گا۔دیہی گھریلو بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گئی ہے۔ شہری گھریلو بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گئی ہے۔ جھارکھنڈ میں بجلی کی شرحوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے، لیکن کسانوں کو راحت دی گئی ہے۔ جھارکھنڈ ودیوت وترن نگم لمیٹڈ کے لیے مالی سال 2025-26 کے لیے بجلی کے نئے ٹیرف کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہ حکم جھارکھنڈ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے جاری کیا ہے۔