6 لوگوں کے قاتل کو سزائے موت برقرار

الحیات نیوز سروس 
رانچی،29؍اپریل:جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے اپنے ہی خاندان کے چھ افراد کو بے دردی سے قتل کرنے کے مجرم گاگو داس کی اپیل اور ریاستی حکومت کی طرف سے سزائے موت کی توثیق کے لیے دائر کی گئی اپیلوں پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس رنجن مکوپادھیائے اور جسٹس ارون کمار رائے کی ڈویژن بنچ نے نچلی عدالت کی طرف سے سنائی گئی موت کی سزا کو برقرار رکھا۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے سزائے موت کی توثیق کر دی گئی۔ ڈویژن بنچ نے اپیل کنندہ گاگو داس کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ 28 نومبر 2024 کو کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ڈویژن بنچ نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔