ہیمنت کابینہ کی بیٹھک آج

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کومل سکتا ہے بڑا تحفہ !
الحیات نیوز سروس 
رانچی،06؍مئی:ہیمنت سورین حکومت سرکاری ملازمین کو تحفہ دینے جا رہی ہے۔ ریاست کے تین لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) میں دو فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ یہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ اس تجویز کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی صدارت میں بدھ کو ہونے والی جھارکھنڈ کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی جا سکتی ہے۔جھارکھنڈ کابینہ کی میٹنگ 7 مئی 2025 (بدھ) کو شام 4 بجے ہوگی۔ پروجیکٹ بھون میں واقع کونسل آف منسٹرس آڈیٹوریم میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوگی۔ اس میں ڈی اے میں اضافے کے علاوہ تقریباً دو درجن دیگر اہم تجاویز پر بات کی جا سکتی ہے۔ حکومت کئی اہم ایجنڈوں کی منظوری دے سکتی ہے۔اس وقت جھارکھنڈ میں 1,62,931 باقاعدہ سرکاری ملازمین کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں 1.58 لاکھ سے زیادہ پنشنرز ہیں۔
 ڈی اے میں دو فیصد اضافے سے ان سبھی کو فائدہ ہوگا۔ حکومت ویجیلنس کلیئرنس کے عمل کو بھی ڈیجیٹل کرنے جا رہی ہے۔ اب ملازمین کو ویجیلنس کلیئرنس کے لیے صرف HRMS پورٹل پر ہی درخواست دینا ہوگی۔ پہلے یہ عمل آف لائن ہوا کرتا تھا جس میں فائل محکمہ سے ویجیلنس تک جاتی تھی۔ اب یہ پورا عمل HRMS کے ذریعے آن لائن کیا جائے گا۔