
الحیات نیوز سروس
رانچی،2؍جون: کئی سینئرآئی پی ایس افسران نے سوموارکو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے کانکے روڈ، رانچی واقع وزیر اعلیٰ کے رہائشی دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں دمکا کے آئی جی شیلیندر کمار سنہا، بوکارو کے آئی جی کرانتی کمار گدیشی، پلامو کے ڈی آئی جی نوشاد عالم انصاری، دھنباد ایس ایس پی پربھات کمار، جمشید پور کے ایس ایس پی پیوش پانڈے، بوکارو کے ایس پی ہرویندر سنگھ، پاکوڑ کے ایس پی ندھی دویدی اور جامتاڑاکے راج کمار شامل تھے۔