وزیراعلیٰ اور گورنر نے 12ویں سائنس کامرس کے کامیاب طلباء کو دی مبارکباد

الحیات نیوز سروس 
رانچی،31؍مئی:وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور گورنر سنتوش کمار گنگوار نے جیک 12ویں سائنس اینڈ کامرس کے کامیاب طلباء کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل (جے اے سی) بورڈ کے انٹرمیڈیٹ (12ویں) کامرس اینڈ سائنس کا امتحان پاس کرنے والے تمام طلباء کو بہت بہت مبارکباد، نیک خواہشات اور جوہار۔ روشن مستقبل کے لیے سب کے لیے نیک خواہشات۔ میں بھی اس موقع پر تمام والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وہیں گورنر جھارکھنڈ سنتوش کمار گنگوار نے بھی پوسٹ کیا ہے اور طلباء کی کامیابی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل (جے اے سی) انٹرمیڈیٹ (سائنس اینڈ کامرس) کا امتحان پاس کرنے والے تمام طلباء، ان کے اساتذہ اور والدین کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ یہ کامیابی آپ کی محنت، نظم و ضبط اور لگن کا نتیجہ ہے۔ میں آپ تمام طلباء کے روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔