سیرم ٹولی فلائی اوور کے خلاف آج جھارکھنڈ بند کا اعلان

الحیات نیوز سروس 
رانچی،03؍جون:سیرم ٹولی سرنا سائٹ کے قریب فلائی اوور ریمپ کی تعمیر کے خلاف اور قبائلی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کی شام جے پال سنگھ منڈا میدان سے مشعل بردار جلوس نکالا۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جھارکھنڈ 4 جون کو بند رہے گا۔واضح ہو کہ کل جھارکھنڈ بند کے دوران صرف ہنگامی طبی خدمات دستیاب رہیں گی۔ کل مختلف قبائلی تنظیمیں جھارکھنڈ گیر بند کے لیے سڑکوں پر نکلیںگی۔