وزیر اعلیٰ نے برسا منڈا کے مجسمہ پر کی گلپوشی

کہا- جھارکھنڈ کے جل ، جنگل اور زمین کے لیے قربانی دی
الحیات نیوز سروس 
رانچی،09؍جون:دھرتی آبا برسا منڈا کی برسی پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کوکر، رانچی میں ان کی سمادھی پرگلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ اور گانڈے ایم ایل اے کلپنا سورین نے بھی برسا منڈا سمادھی استھل پر دھرتی آبا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راجیہ سبھا ایم پی مہوا ماجی نے بھی برسا منڈا کو ان کی برسی پر یاد کیا۔ اس کے ساتھ کانگریس کے سابق ریاستی صدر راجیش ٹھاکر نے بھی برسا منڈا کی یاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد، وزیر اعلی نے میڈیا سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی سمادھی کے مقام پر جمع ہوئے ہیں۔ آج ان کی 125ویں برسی ہے، جو جھارکھنڈ کے لوگوں کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ دکھ صرف یہ ہے کہ بھگوان برسا منڈا ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ لیکن، ہمیں فخر ہے کہ ہم نے جھارکھنڈ کے جل ، جنگل اور زمین کے لیے قربانی دی ہے۔ جھارکھنڈ ایسے ہیروز کو ہمیشہ سلام کرتا رہے گا۔