وزیر اعلیٰ سے جن سیوا سنستھان کے نمائندہ وفد نے کی ملاقات

الحیات نیوز سروس 
رانچی،13؍مئی:وزیراعلی ہیمنت سورین سے وشو بھارتی جن سیوا سنستھان کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ سہارا انڈیا کے سرمایہ کاروں کی رقم واپس حاصل کرنے، انکوائری کمیشن کی تشکیل اور ریاستی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں مداخلت کی عرضی داخل کرنے میں پہل کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت اس معاملے میں قانونی قدم اٹھائے گی۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ادارے کے قومی سکریٹری نگیندر کمار کشواہا، جوائنٹ سکریٹری اشوک کمار رام، ڈپٹی سکریٹری پروین کمار سریواستو اور ریجینا سچیتا کچھپ شامل تھے۔