
الحیات نیوز سروس
رانچی،8؍مئی:وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا ہے کہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ سورین جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ پاک بھارت معاملے پر ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دو ممالک کا معاملہ ہے۔ اس معاملے میں تمام فیصلے حکومت ہند کو لینے ہیں۔ مرکزی حکومت وقتاً فوقتاً فیصلے کرتی رہتی ہے۔ فوج مسلسل فیصلوں کے مطابق کام کر رہی ہے۔