وزیر اعلیٰ ڈورنڈ کپ فٹ بال مقابلے کی تقریب میں مدعو

الحیات نیوز سروس 
رانچی، 23 مئی:وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ڈورنڈ کپ فٹ بال مقابلہ کمیٹی کے وائس چیئر مین میجر جنرل ارون راجیش موگے (ایسٹرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر)اور میجر جنرل پرم ویر سنگھ ڈاگر (جی او سی 23 انفنٹری ڈویژن) نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔وزیراعلیٰ کے رہائشی دفتر میں منعقدہ اس ملاقات میں انہوں نے مسٹر سورین کو جولائی میں جمشید پور میں ہونے والے ڈورنڈ کپ فٹ بال مقابلے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔معلوم ہو کہ ڈورنڈ فٹ بال ٹورنامنٹ، جسے عام طور پر ڈورنڈ کپ کہا جاتا ہے، ایک سالانہ گھریلو فٹ بال مقابلہ ہے جو پہلی بار شملہ میں سال 1888 میں منعقد ہوا تھا۔