
الحیات نیوز سروس
رام گڑھ،18؍مئی:وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اتوارکو اپنے آبائی گاؤں نیمرا (ضلع رام گڑھ) پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے آنجہانی چچا جگدیش سورین کو آخری خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ اپنے پورے خاندان کے ساتھ اس افسوسناک موقع پر گاؤں پہنچے اور ان پر پھول چڑھائے اور انہوں نے آنسوؤں سے الوداع کیا۔آنجہانی جگدیش سورین کی روح کی شانتی کے لیے پرارتھنا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ خاندان اور سماج کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے پورے خاندان سے دکھ کی اس گھڑی میں صبر اور حوصلے کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔وزیر اعلیٰ نے بھی آخری رسومات کی ادا ئیگی میں شرکت کی ۔آنجہانی جگدیش سورین کو گاؤں کے بڑے لوگوں اور کنبہ کے افراد کی موجودگی میں آخری الوداعی دی گئی۔قابل ذکر ہے کہ جگدیش سورین دیشوم گرو اور راجیہ سبھا ایم پی شیبو سورین کے چچازادبھائی تھے اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے چچا تھے۔