
الحیات نیوز سروس
رانچی،28؍مئی: ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد قطب الدین رضوی نے کہاہے کہ مورخہ 28/ مئی 2025 بروز بدھ دارالقضاءادارہ شرعیہ جھارکھنڈ الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز ہندپیڑھی رانچی کے علاوہ ریاست بھر میں 65 سے زائد مقامات پر ماہ ذی الحجہ (عیدقرباں) کاچاند دیکھنے کے اہتمام کیے گئے، رانچی سمیت لوہردگا، بوکارو، دمکا، ہزاریباغ، لاتے ہار، دھنباداور دیگر مقامات میں عام طورپر عیدالاضحی کاچاندنظرآیاجس کی تصدیق قاضیان شریعت نے کردیاہے۔رانچی میں چانددیکھنے کے اہتمام میں مفتی اعجازحسین مصباحی، مفتی عاقب جاویدمصباحی، مولانامنہاج الدین رضوی، مولاناشمشاد مصباحی، قاری محمد ایوب رضوی، قاری عبداللہ خان، قاری شوکت برکاتی، مولاناناظام الدین مصباحی اور اسلامی مرکز کے جملہ اساتذہ وطلبہ شامل تھے۔لہذمنجانب قاضیان شریعت دارالقضاء ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ فیصلہ واعلان کیاجاتاہے کہ مورخہ 29/ مئی بروزجمعرات ماہ ذی الحجہ کی یکم اور مورخہ 7/ جون 2025 بروز سنیچر 10/ ذی الحجہ 1446 ہے یعنی پورے جھارکھنڈ میں 7/ جون کو نمازعیدالاضحی اداکی جائے گی اور قربانی کی عبادت پیش کی جائے گی ۔