
جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرربندر ناتھ مہتو نے احمد آباد سے لندن جانے والے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں اور حادثے سے متاثرہ زخمیوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ احمد آباد طیارہ حادثہ ایک خوفناک حادثہ ہے۔ اس حادثے پر ہندوستان کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی سوگ کا سماں ہے۔ میں حادثے میں لوگوں کی بے وقت موت اور زخمی ہونے والے مسافروں کے لیے دعا گو ہوں اور حادثے سے متاثرہ مسافروں کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔