شدید بارش کے امکان کے پیش نظرآج رانچی ضلع میں اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم

الحیات نیوز سروس 
رانچی، 18 جون:جھارکھنڈ میں شدید بارش کے امکان کے پیش نظر اسکولی طلباءکی حفاظت کے مد نظر رانچی کے ڈپٹی کمشنر-کم-ضلع مجسٹریٹ، رانچی منجوناتھ بھجنتری نے رانچی ضلع کے تمام زمروں کے سرکاری/غیر سرکاری امداد یافتہ (بشمول اقلیت ) اور تمام پرائیوٹ اسکولوںمیں کلاس ۔کے۔ جی سے کلاس ۔12 تک کے اسکولوں کو 19 جون کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ، ہندوستانی محکمہ موسمیات جھارکھنڈ ۔ رانچی کے خصوصی بلیٹن میں 19 جون کو شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس میں رانچی ضلع کو شدید بارش کے تناظر میں ریڈ زون کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔اگر حکم کی تعمیل نہیں کی گئی تو متعلقہ اسکول، ادارہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ۔2005 کے متعلقہ سیکشن کے تحت ذمہ دار ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر سہ ضلع مجسٹریٹ، رانچی مسٹربھجنتری نے تمام بلاک ایجوکیشن ایکسٹینشن آفیسرز، جونیئر اسکول انسپکٹرز، ایریا ایجوکیشن آفیسرز اور ہیڈ ماسٹرس- کم-نکاسی و اخراجات افسر، اسکولوں کے تمام زمروں کے پرنسپلوں، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈماسٹرس انچارج، متعلقہ اسکولوں کے اساتذہ اور غیر سرکاری امداد یافتہ ( اقلیت سمیت )پرائمری، سیکنڈری اور +2 ہائی اسکول، سیکریٹریز، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ ماسٹرز انچارج کو حکم کی تعمیل کے لیے ضروری کارروائی کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔