وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کیا اظہار غم

الحیات نیوز سروس 
رانچی،12؍جون:جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین نے آج گجرات میں ہوئے ہوائی حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر نے مجھے اندر سے ہلا کر رکھ دیا اور میں حیرت میں ہوں کہ اتنا بڑا حادثہ کیسے ہو گیا ہے ۔ موت کوٹالاتو نہیں جا سکتا ہے جو کچھ ہوتا ہے وہ فطرت کی مرضی سے ہی ہوتا ہے۔میں تمام مہلوکین اور زخمیوں کے خاندان والوں سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں، اور اس واقعے کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ کرتا ہوں تا کہ صحیح وجوہات کا علم ہو سکے ۔واضح ہو کے آج دن کے ایک بج کر 38  منٹ پر گجرات سے انڈین ایر ویز کا بوئنگ 171 احمد آباد سے لندن کے پرواز کے لیے اڑا ہی تھا کہ وہ ایئرپورٹ کے آس پاس ہی  حادثے کا شکار ہو گیا اور ایک ہسپتال کی چھت پر جا گرا جو ایئرپورٹ کے بانڈری وال سے بالکل قریب میں ہی واقع ہے۔ اس حادثے پر مختلف جگہوں سے تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد کا ابھی صحیح علم نہیں ہو سکا  ہے۔تاہم یہ ایک بڑا قومی حادثہ ہے، جس سے ہر شخص کو دلی تکلیف پہنچی ہے۔اس بد نصیب طیارے میں گجرات کے سابق وزیر اعلی روپانی  بھی سوار تھے جو لندن اپنی بیٹی سے ملنے جارہا تھے۔اسن کے بارے میں ابھی تک کوئی مصدقہ ذرائع سے خبر موصول نہیں ہوسکتی ہے۔ایک خبر کے مطابق اس میں 169 ہندوستانی 53 برٹش مسافر، 7 پرتگالی اور ایک کنارا کا شہری سفر پر تھا ۔
ہولناک سانحے نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا – :بابولال مرانڈی
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر بابولال مرانڈی نے بھی اس المناک واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، 'آج احمد آباد میں ہونے والے ہولناک سانحہ نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہماری دعائیں اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
مجھے طیارہ حادثے کے واقعے سے بہت دکھ ہوا : – سنجے سیٹھ
اس واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے لکھا، 'احمد آباد میں طیارہ حادثے کے المناک واقعے سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔