بچے جھارکھنڈ کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں:وزیر اعلی ہیمنت سورین

جیک امتحان 2025 میں دسویں جماعت کے کامیاب بچوں کو وزیر اعلی نے دی مبارکباد، کہا جوہار
الحیات نیوز سروس 
 رانچی،27؍مئی:جھارکھنڈ اکیڈمی کونسل جیک کے دسویں جماعت کے امتحانات 2025  میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو ریاست کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے آج اپنی اور پوری ریاست کی جانب سے دلی مبارک بعد دیتے ہوئے جو ہار کہا ہے۔ انہوں نے ایسے طلبہ کی ہمت بھی بندھائی ہے جو اس بار کے امتحان میں اچھا نہیں کر پائے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں کامیابی ضرور ملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے طلبہ و طالبات ہی جھارکھنڈ کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے گارجین اور اساتذہ دونوں سے کہا ہے کہ وہ ان کی پڑھائی لکھائی میں پورا دھیان دیں تاکہ وہ اور بہتر نتائج کا مظاہرہ کر سکیں۔