ملّت کا انمول گوہر ، ہونہار طالبعلم - محمد احمد رضا

ازـقلم: مظفر نازنین، کلکتہ 
9088470916
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
حکیم الامت ، شاعر مشرق ڈاکٹر سر علامہ اقبال کا یہ مشہور شعر ایک ایسے ہونہار طالبعلم پر صادق آتا ہے۔ جس نے امسال ICSE کے امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کی ہے اور نہ صرف اپنا بلکہ اپنے والدین، اپنے خاندان، اپنے اسکول اور اضلاع کا نام بھی روشن کیا ہے۔ سالہائے گذشتہ کی بہ نسبت امسال 2020 کا امتحان اور رزلٹ ہر سال سے بالکل مختلف اور جداگانہ ہے۔ یہ سال 2020 لوگوں کو کئی صدیوں تک یاد رہے گی۔ جہاں pandemic COVID-19 اور پھر Corona virusکے وجہ سے lockdown نے تباہی مچا دی ہے۔ نہ صرف وطن عزیز ہندوستان بلکہ پوری دنیا اس تباہی کے زد میں ہے۔ طوفان امپھان جو شاید 1737 کے بعدآیا اور پھر ٹڈی دل (locus) نہ جانے ہم سے کونسی خطا ہوئی کہ خدا ہم سے اس قدر ناراض ہے۔ آنے والے صدیوں میں COVID-19 pandemic کو یاد رکھا جائے گا  ؎
تاریخ کی آنکھوں نے وہ منظر بھی دیکھا ہے
لمحوںنے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی
محمد احمد رضا کا تعلق چکردھر پور، ضلع مغربی سنگھ بھوم ( جھاڑکھنڈ) سے ہے۔ ان کے والد شاھد پرویز صاحب ہیں۔ جن کا بزنس ہے۔ والدہ شبنم شاہد خاتون خانہ ہے۔ ان کا ایک ہی صاحبزادہ ہے۔ اور ان کی دو صاحبزادیاں ہیں یعنی دو بڑی بہنیں ہیں۔ بچپن سے ہی محمد احمد رضا ماشاء اﷲنہایت ذہین اور فطین تھی اور اہ St. Xavier's School کے طالب علم تھے۔ ہر سال اپنے کلاس میں 1st boy کی حیثیت جانا جاتا رہا ہے۔ ان کی کامیابی ان کے دادا جان حاجی حبیب الرحمن کے دعاؤں اورکوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل Goal Institute میں Zonal Rank I رہا۔اس کے بعد رحمانی 30 کے entrance test میں بھی امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔ امسال Hindi میں 93، English میں 85 ، Maths میں 97 ، Social science میں 96 اور Computer میں 98 مارکس لاکر 93% رزلٹ ہوا۔ یہ رزلٹ کسی مسلم طالب علم کے ذریعہ حاصل کیا گیا نایاب ریکارڈ ہے۔ اگر سچی لگن، محنت کوشش اور جدوجہد ہو تو خدا بھی ساتھ دیتا ہے بقول شاعر  ؎
اگر کوشش کرے گا تو خدا اس کا ثمر دے گا
تیرا دامن وہی امید کے پھولوں سے بھر دے گا
.1آپ کی hobby کیا ہے؟
احمد رضا نے بتایا کہ ان کی hobby دراصل english novels پڑھنا ہے۔ اور biology سے related موضوعات کو search کرنا ہے۔
.2آپ نے کتنے گھنٹے پڑھائی کی ہے؟
انہوں نے بتایا کہ جب تک syllabus مکمل نہ ہو جائے وہ اسے مکمل کرنے میں منہمک رہتے ہیں۔
.3آپ کا favourite subject  کیا ہے؟
Biology میرا پسندیدہ مضمون ہے۔
.4آپ کو کس نے inspire کیا ؟
میرے پاپا، دادا اور امی نے مجھے inspire کیا ہے۔
.5مستقبل میں آپ کی خواہش کیا ہے؟
مستقبل میں ، میں ڈاکٹر بن کر ملک اور قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔
.6آپ کامیابی کا سہرا کس کے سر باندھیں گے؟
خدا کی ذات پر پورا بھروسہ ہے۔ پھر والدین اور دادا محترم نے بھی پوری مدد کی ہے۔ اور استاد کی بھی credit ہے۔
.7آنے والے جونیئر طلبا کے لیے 2021 میں امتحان دیں گے کیا پیغام دینا چاہیں گے ؟
اپنے استاد کی باتوں کو دھیان سے سنیں۔ کلاس میں اساتذہ کو follow کریں جو chapter پڑھایا جا رہا ہے اسی پر focus کریں تو 90% کلاس میں ہی مکمل ہو جائے گا۔ باقی گھر پر آکر مکمل کریں۔ 
بالکل حقیقت ہے کہ اگر سچی لگن ہو تو کامیابی قدم چوم لیتی ہے۔ ان کے والد شاہد پرویز صاحب نے بتایا کہ وہ بہت سنجیدہ اور innovative nature کے ہیں۔ کسی بھی موضوع کو analyse کرنا اور search کرنا ان کی فطرت میں شامل ہے۔ انہوں نے ایک شفیق باپ کی طرح اپنے بیٹے محمد احمد رضا کی parenting کی ہے۔ فی الحال Goal Institute, Ranchi میںNEET کی تیاری کر رہے ہیں۔ (GSTE) Goal Search Talent Exam میں احمد رضا Zonal Topper تھے اور ما شاء اﷲ 100% اسکالرشپ حاصل کی ہے۔
میں آخر میں محمد احمد رضا کو ان کی شاندر کامیابی پر پُر خلوص مبارکباد دیتی ہوں اور ساتھ ہی ان کے والد جناب شاہد پرویز صاحب اور والدہ محترمہ شبانہ شاہد صاحبہ اور دادا جان جناب حاجی حبیب الرحمن صاحب کو تہہ دل سے پُر خلوص مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اور بارگاہِ رب العزت میں سر بسجود ہو کر دعا کرتی ہوں کہ خدا ملت کے اس انمول گوہر کو ان کے مشن میں کامیاب کرے۔ انہیں لاکھوں حیات بخشے ، طویل عمر دراز عطا کرے۔ اور زندگی میں اعلیٰ کامیابی عطا کرے۔ 
یہ کامیابی منزل کا آغاز ہے ۔ بس یہ یاد رکھنا چاہیے کہ تجھ کو جانا ہے بہت اونچا حد پرواز سے۔