
الحیات نیوز سروس
رانچی، 04 اگست:جھارکھنڈ حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین کے احترام میں تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔حکومت نے اس دوران اپنے تمام طے شدہ پروگرام بھی منسوخ کر دیے ہیں۔ ریاستی کےتمام سرکاری دفاتر 4 اور 5 اگست کو بند رہیں گے۔کابینہ سیکرٹریٹ اورنگرانی محکمے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس کا اعلان کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا کے رکن شیبو سورین کے آج صبح نئی دہلی کے سر گنگا رام ا سپتال میںانتقال کے بعد ریاستی حکومت نے 4 اگست سے 6 اگست 2025 تک سہ روزہ سرکاری سوگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران جھارکھنڈ میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ حکومت کے تمام دفاتر 4 اور 5 اگست کو بند رہیں گے۔