ثنا سنجری بنی اسٹیٹ سکینڈ ٹاپر

سافٹ ویئرانجینئربننا چاہتی ہیں 
الحیات نیوز سروس 
      رانچی،19؍اپریل:جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کو جاری بورڈ کے نتائج میں ثنا سنجری سکینڈ اسٹیٹ ٹاپر بنی ہیں۔ ثنا لوہردگا ضلع کے سنہا بلاک واقع سینگے ہاتو تراڑ گائوں کی باشندہ ہے۔ تاہم وہ ہزاریباغ کے اندراگاندھی اقامتی اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔ نتائج آنے کے بعد ثنا سنجری نے دوران گفتگو کہا کہ رہائشی اسکول میں پڑھنے کے روٹین لائف چل رہی تھی۔ اسکول میں پڑھائی کے علاوہ تین سے چار گھنٹے سیلف اسٹڈی کرتی تھی اور اساتذہ کا بھی تعاون ملا۔ جس وجہ سے کامیابی ملی ہے۔ ثنا سنجری کہتی ہیں کہ اچھے نمبرات سے کامیابی ملی ہے۔ مجھے سافٹ ویئرانجینئربننا ہے۔