عید الفطر11؍اپریل کو منائی جائے گی : ادارۂ شرعیہ جھارکھنڈ

الحیات نیوز سروس 
رانچی ،09؍اپریل: دارالقضاء ادارۂ شرعیہ جھارکھنڈ کی ایک نشست 9؍اپریل 2024 کو مطابق 29؍رمضان المبارک بروز منگل بعد نماز مغرب درگاہ رسالدار ڈورونڈا میں علماء، قاضیان اور سماجی کارکنان کی ایک مشترکہ بیٹھک ہوئی۔ جس میں قاضیان شریعت نے فیصلہ سنایا کہ آج عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا ۔ اس لیے مورخہ 11؍اپریل 2024 بروز جمعرات کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ بیٹھک میں مفتی فیض اللہ مصباحی، مولانا قطب الدین رضوی ،مفتی اعجاز حسین، مولانا ڈاکٹر تاج الدین، قاضی ایوب رضوی، مولانا آفتاب ضیاء، مولانا شمشاد ، قاری مجیب الرحمن ،عتیق الرحمن، عقیل الرحمن ، جاوید احمد، مجیب الحق ، احتشام قمر ، شارق علی اور دیگر کئی لوگ موجود تھے۔