21 اپریل کو رانچی میں جے ایم ایم کی مہا ریلی

 پارٹی I.N.D.I.A اتحاد کی طاقت دکھانے کی کر رہی ہےتیاری
الحیات نیوز سروس 
رانچی ،05؍اپریل:جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے آج لیجسلیچر پارٹی اور ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ بلائی ہے۔ یہ میٹنگ وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے مرکزی نائب صدر چمپائی سورین کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کلپنا سورین نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ لوبن ہیمبرم اور چمرا لنڈا نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ ان کے علاوہ پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی ،ممبران پارلیمنٹ اور لیڈران نے شرکت کی۔ ملاقات میں پارٹی نے انتخابات کے پیش نظر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ممبران اسمبلی کو کام سونپا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ 21 اپریل کو رانچی کے پربھات تاا میدان میں ایک مہاریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ میٹنگ کے بعد ایک سوال کے جواب میں راجیہ سبھا ایم پی مہوا ماجی نے کہا کہ کلپنا سورین گانڈے یقینی طور پر ضمنی انتخاب لڑیں گی۔ایم ایل اے اور ایم پی کی میٹنگ میں جے ایم ایم نے مہاریلی کا خاکہ بھی طے کیا۔ یہ مہا ریلی 21 اپریل کو رانچی کے پربھات تارا میدان میں منعقد کی جائے گی۔ ہیمنت سورین کی گرفتاری کے خلاف نکالی گئی نیا ئے یاترا بھی اس ریلی کے ذریعے اختتام پذیر ہوگی۔ ساتھ ہی اس ریلی کے ذریعے مرکز کی آمرانہ حکومت کو بھی پیغام دیا جائے گا۔جے ایم ایم کے ممبران اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ کے بعد جب راجیہ سبھا ایم پی مہوا ماجی سے پوچھا گیا کہ کیا کلپنا سورین گانڈے ضمنی الیکشن لڑیں گی؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یقینی طور پر گانڈے اسمبلی سیٹ سے ضمنی انتخاب لڑیں گی۔جے ایم ایم کے مرکزی جنرل سکریٹری سپریو بھٹاچاریہ نے کہا کہ یہ ریلی صرف جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی ہوگی۔ جھارکھنڈ میں آج تک کسی نے اتنی بڑی ریلی کا انعقاد نہیں کیا ہوگا۔ میٹنگ کے بعد سپریو بھٹاچاریہ نے کہا کہ یہ لوک سبھا الیکشن ناانصافی کے خلاف احتجاج میں کرایا جائے گا۔ یہ مرکز کی آمرانہ حکومت کے خلاف ایک مہاریلی ہوگی۔