کلپنا سورین نے گانڈے اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

الحیات نیوز سروس 
رانچی، 29 اپریل : سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی امیدوار کلپنا سورین نے گانڈے اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وہ انڈیا الائنس کی مشترکہ امیدوار ہیں جھارکھنڈ کی وزیر اعلیٰ چمپئی سورین کلپنا سورین کی نامزدگی کے وقت موجود تھے۔اس کے علاوہ کابینی وزیر بسنت سورین، وزیر متھلیش ٹھاکر، کانگریس لیڈر اور جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم اور بنا گپتا بھی نامزدگی کے وقت موجود تھے۔کلپنا سورین نے گریڈیہ کلکٹریٹ میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے کلپنا نے راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سرفراز احمد کے پاؤں چھوئے اور ان کا آشیرواد لیا۔ ڈاکٹر احمد گانڈےکے سابق ایم ایل اے بھی ہیں۔