کانگریس امیدوار یشسوینی سہائے نے رانچی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

الحیات نیوز سروس 
رانچی،06؍مئی: لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں، سوموار 6 مئی کو کانگریس امیدوار یشسوینی سہائے نے رانچی لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران یشسوینی سہائے اپنے والد اور سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے اور راجیہ سبھا رکن مہوا ماجی اور دیگر کے ساتھ موجود تھیں۔