کلپنا سورین کی حمایت میں انڈیا اتحاد نے طاقت جھونکی

وزیر اعلیٰ سمیت وزراء نے گانڈے حلقہ میں جلسہ عام کیا
الحیات نیوز سروس 
گریڈیہہ،16؍مئی:انڈیااتحاد وزیر اعلیٰ چمپائی سورین اورکابینہ کے وزراء گانڈے ضمنی انتخاب میں کلپنا سورین کی جیت کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔جمعرات کو دوسری بار وزیر اعلیٰ چمپائی سورین کے ساتھ وزراء بننا گپتا، متھیلیش ٹھاکر، جامتاڑاکے ممبر اسمبلی عرفان انصاری کے ساتھ جے ایم ایم کے راجیہ سبھا ایم پی سرفراز احمد اور صدر ایم ایل اے سودیویہ کمار سونو سمیت کئی سینئر لیڈروں کے ساتھ گانڈے کے جودھ پور گاؤں پہنچے۔ جہاں انڈیااتحاد کا ایک جلسہ عام منعقد ہوا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ سورین سے لے کر وزراء اور ایم ایل اے نے مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ الیکشن ملک اور آئین کو بچانےکے لیے ہیں۔ اس دوران کلپنا سورین نے ایک بار پھر مودی حکومت پر سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ایک سازش کے تحت جیل بھیجنے کے لیے الزامات لگائے۔ اور کہا کہ ہیمنت حکومت کے منصوبے کی ٹرین چل پڑی ہے۔ اور ہر شخص اس کا فائدہ اٹھا رہا تھا۔ لیکن مودی حکومت نے سازش کی اور ان کے شوہر کو جیل بھیج دیا۔ اس دوران ہزاروں حامی جلسہ گاہ میں جمع تھے۔