حضرت قطب الدین رسالدار شاہ باباؒ کی درگاہ پر وزیر اعلیٰ کی حاضری

ریاست کے باشندوں کے لیے خوشحالی اور امن کی دعا کی 
الحیات نیوز سروس 
رانچی: وزیر اعلیٰ  ہیمنت سورین نے آج ۲۱۸ویں عرس کے موقع پر حضرت قطب الدین رسالدار شاہ باباؒ کے درگاہ پر حاضری دی اور روایت کے مطابق چادر پوشی کی۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے تمام باشندوں کی خوشحالی، امن و سکون، ترقی اور کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔اس موقع پر ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے بھی آستانہ پر حاضری دے کر وزیر اعلیٰ کے ساتھ دعا میں شرکت کی۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا:"ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم سب لوگ عرس کے موقع پر حضرت قطب الدین رسالدار شاہ باباؒ کے درگاہ میں چادر پوشی کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔ آج میں نے یہاں چادر پوشی کی رسم ادا کر کے ریاست کے تمام باشندوں کی خوشحالی کے لئے دعا کی ہے۔"اس موقع پر جے ایم ایم کے مرکزی جنرل سکریٹری و ترجمان سپریو بھٹاچاریہ، جے ایم ایم پارٹی کے رانچی ضلع صدر مشتاق عالم اور درگاہ کمیٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔