انٹرمیڈیٹ آرٹس میں زینت پروین اسٹیٹ ٹاپر

جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل نے انٹر میڈیٹ آرٹس،کامرس اور سائنس کے نتائج ایک ساتھ جاری کیے 
 سائنس میں ا سنیہا اور کامرس میں پرتیبھا ساہا ریاستی ٹاپر ہوئیں 
رانچی کے ارسولین انٹر کالج کی 30طالبات میں23ٹاپرس۔پرنسپل نے بتایا ضابطہ اور لگن وجہ ۔ 
الحیات نیوز سروس 
      رانچی،30؍اپریل: جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کی جانب سے انٹر امتحانات کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ جس میں کامرس میں 90.60 فیصد، آرٹس میں 93.16 فیصد، ووکیشنل میں 83 اور سائنس میں 72 فیصد طلباء کامیاب ہوئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب جے اے سی کی طرف سے تینوں فیکلٹیوں کے امتحانی نتائج ایک ساتھ جاری کیے گئے ہیں۔ امتحان کا نتیجہ جے اے سی کے صدر انیل مہتو نے جاری کیا۔اس بار امتحان میں کل 3 لاکھ 44 ہزار طلبہ شریک ہوئے۔ سائنس میں شامل طلباء کی کل تعداد 94433 تھی۔ ان میں سے 68203 پاس ہوئے۔ جن میں سے 72.70 فیصد پاس ہوئے ہیں۔جیک 12ویں کا نتیجہ منگل کو جاری کیا گیا۔ جس میں گورنمنٹ پلس ٹو ہائی سکول کانکے کی زینت پروین انٹر آرٹس میں اسٹیٹ ٹاپر بنیں۔ دوسری پوزیشن ایس ایس ہائی سکول کھونٹیکی طالبہ بہمنی دھن نے حاصل کی۔ ارسولین انٹر کالج کی طالبہ دیپالی کماری تیسرے نمبر پر رہیں۔جبکہ ارسولین انٹر کالج کی اسنیہا سائنس میں ریاستی ٹاپر ہے۔ انٹر سائنس کالج کی ریتیکا کماری نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بیجناتھ جالان کالج کے پنکج کمار ساہو نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ارسلین انٹر کالج کی پرتیبھا ساہا نے کامرس میں پہلا مقام حاصل کیا۔ ارسلین انٹر کالج کی ریا کماری نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ارسولین انٹر کالج کی سریشتی کماری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس بار امتحان میں کل 3 لاکھ 44 ہزار طلبہ شریک ہوئے۔ سائنس میں شامل طلباء کی کل تعداد 94433 تھی۔ ان میں سے 68203 پاس ہوئے۔ جن میں سے 72.70 فیصد پاس ہوئے ہیں۔کامرس میں کل 25907 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔ ان میں سے 23235 پاس ہوئے۔ 90.60% کامیاب ہوئے۔ ان میں سے 61% فرسٹ ڈویژن ہیں۔آرٹس میں کل 2 لاکھ 24 ہزار 502 طلباء نے امتحان دیا تھا۔ ان میں سے 2 لاکھ 6 ہزار 685 کامیاب ہوئے۔ 93.7 فیصد طلباء کامیاب ہوئے۔ ان میں سے 40.78 پہلے نمبر پر ہے۔