گورنر جھارکھنڈ کو تلنگانہ اورپڈوچیری کی بھی زائد ذمہ داری

الحیات نیوز سروس 
رانچی؍حیدرآباد 19مارچ: گورنر سی پی رادھا کرشنن کو تلنگانہ کے گورنر کے طور پر اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ راشٹرپتی بھون نے آج ایک بیان میں کہا کہ تمیلی سائی کے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد رادھا کرشنن کو یہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ رادھا کرشنن کو پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔ راشٹرپتی بھون نے رادھا کرشنن سے کہا ہے کہ وہ تلنگانہ اور پڈوچیری کے مستقل گورنروں کی تقرری تک ذمہ داریاں ادا کریں۔ راشٹرپتی بھون نے ریلیز میں کہا کہ یہ تقرری ذمہ داری سنبھالنے کے لمحے سے نافذ ہو جائے گی۔