وندنا ڈاڈیل ریاست کی ہوم سکریٹری بنائی گئیں

الحیات نیوز سروس 
رانچی،19؍مارچ:وندنا ڈاڈیل کو جھارکھنڈ کا نیا داخلہ سکریٹری بنایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی رضامندی کے بعد محکمہ عملہ، انتظامی اصلاحات اور دفتری زبان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے سکریٹری کے ساتھ ساتھ وندنا ڈاڈیل کیبنٹ سکریٹریٹ اور کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری کے انچارج بھی ہیں۔واضح ہو کہ الیکشن کمیشن نے سوموار کو جھارکھنڈ سمیت 6 ریاستوں کے ہوم سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد پرسونل ڈپارٹمنٹ، جھارکھنڈ نے ہوم سکریٹری کے عہدے کے لیے وندنا ڈاڈیل، منیش رنجن اور ابوبکر صدیقی کے نام کمیشن کو بھیجے تھے۔ ان میں سے وندنا ڈاڈیل کو ہوم سکریٹری بنایا گیا ہے۔