جھارکھنڈ میں سائیکلون کا اثر،جھماجھم بارش

الحیات نیوز سروس
     رانچی،18؍مارچ:جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میںسوموار کو دوپہر کے وقت اچانک موسم بدل گیا اور بارش ہونے لگی۔ ریاست میں 21 مارچ تک بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 19 مارچ کو رانچی سمیت کئی اضلاع میں شدید بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنی پیشگوئی میں کہا ہے کہ 22 سے 24 مارچ تک موسم بنیادی طور پر صاف رہے گا۔رانچی میں سوموار کی دوپہر اچانک موسم بدل گیا اور تیز بارش ہوئی۔ ریاست کے گملا، ہزاری باغ، کھونٹی اور رام گڑھ اضلاع کے کچھ حصوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔دھنباد، بوکارو اور دیوگھر اضلاع کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔