جھارکھنڈ میں چار مرحلوں میں لوک سبھا انتخابات

رانچی، 16 مارچ:جھارکھنڈ میں گانڈے اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ 20 مئی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جھارکھنڈ میں لوک سبھا انتخابات چار مرحلوں میں ہوں گے۔ ریاست میں 13 مئی کو سنگھ بھوم، کھونٹی، لوہرڈگا اور پلامو میں انتخابات ہوں گے۔اسی طرح چترا، کوڈرما اور ہزاری باغ میں 20 مئی کو انتخابات ہوں گے، جب کہ گریڈیہ، رانچی، دھنباد اور جمشید پور میں 25 مئی کو انتخابات ہوں گے۔کمیشن کے مطابق گوڈا، راج محل اور دمکا میں یکم جون کو انتخابات ہوں گے۔ ان سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔خیال ر ہے کہ جے ایم ایم کے سرفراز احمد کے گزشتہ سال 31 دسمبر کو گانڈے اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے اس سیٹ پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔