ہزاری باغ کے ایم پی جینت سنہا نے سیاست سے لی ریٹائرمنٹ

الحیات نیو زسروس 
     ہزاریباغ ،2؍مارچ:ہزاری باغ کے ایم پی جینت سنہا نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ سنیچر کو انہوں نے ٹویٹ کیا، "میں نے پارٹی کے صدر جے پی نڈا سے درخواست کی ہے کہ وہ مجھے براہ راست انتخابی ذمہ داریوں سے فارغ کریں تاکہ میں ہندوستان اور دنیا بھر میںعالمی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے پر اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کر سکوں۔" انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے ساتھ معاشی اور گورننس سے متعلق معاملات پر کام کرتا رہوں گا۔ مجھے پچھلے دس سالوں سے ہندوستان اور ہزاری باغ کے لوگوں کی خدمت کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے لکھا، 'اس کے علاوہ، مجھے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی قیادت کی طرف سے فراہم کردہ بہت سے مواقع سے نوازا گیا ہے۔ میں ان سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ جئے ہند۔