نگڑی میں فلیگ مارچ ،سماج دشمن عناصر پر ہو گی سخت کارروائی

سوشل میڈیا پر رکھی جارہی ہے نظر، اقلیتی طبقہ میں خوف و ہراس کا ماحول 
الحیات نیوز سروس 
نگڑی؍رانچی ،17؍فروری: گذشتہ روز رانچی ضلع کے نگڑی علاقہ میں ایک دھارمک جلوس کے اشتعال انگیز نعرے بازی اور مسجد میں پتھرا ئو کے بعد کشیدہ حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس نے سنیچر کو فلیگ مارچ کیا۔ جس میں ایس ڈی ایم رورل ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں نے رانچی کے نگڑی میں فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔ شہر کا احاطہ کرتے ہوئے یہ فلیگ مارچ کیاگیا۔ پولیس نے متعدد لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ تاہم اقلیتی طبقہ کا الزام ہے کہ پولیس یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے صرف ایک طبقہ کے لوگوں کو گرفتار کررہی ہے اور مسجد پر پتھرائو کرنے والے شر پسند عناصر کو اب تک گرفتار نہیں کیاجاسکا ہے۔ ، کہا - سوشل میڈیا پر نظر رکھی جا رہی ہے، وہیں پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم آہنگی خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔