تاجر اظہار انصاری کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

الحیات نیوز سروس 
رانچی، 16 جنوری : ای ڈی کی ٹیم جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ایک تاجر کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے۔ای ڈی ذرائع نے آج بتایا کہ ای ڈی کی ٹیم لوہ سنگھانہ تھانہ علاقہ میں کوئلے کے پرانے تاجر اظہار انصاری کے گھر پہنچی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم تاجر اظہار انصاری کے گھر پر چھاپہ مار رہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ٹیم کوئلہ سے متعلق فائلوں کی جانچ کر رہی ہے اور جائیداد کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ای ڈی کی ٹیم ہزاری باغ میں دو مقامات پر پہنچی ہوئی ہے۔