اڑیسہ کے "نیتا جی کلب" کا وفد وزیر اعلیٰ سے ملا

الحیات نیوز سروس 
رانچی،15؍جنوری:اڑیسہ کے "نیتا جی کلب" کا ایک وفد نے آج وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین سے کانکے روڈ، رانچی پر واقع وزیر اعلیٰ کے رہائشی دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین کو 23 اور 24 جنوری 2024 کو اڑیسہ کے میور بھنج میں منعقد ہونے والے "کھسدیشپڈ مہوتسو 2024" میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر محترمہ سورین مرانڈی، مسٹر دوبراج ناگ، مسٹر منورنجن مرمو، مسٹر رام چندر مرڈی، مسٹر پورن چندر ہنسدا، مسٹر سنکھائی مرمو، انیل کمار ہیمبرم، منوج مرمو اور مسٹر جے رام ہیمبرم اور دیگر موجود تھے.