وزیر اعلیٰ سے ڈیولپمنٹ کمشنر اور اسپورٹس سکریٹری سمیت دیگر نے کی ملاقات

الحیات نیوز سروس 
رانچی ،13؍جنوری :وزیراعلیٰ جناب ہیمنت سورین سے آج ڈیولپمنٹ کمشنر جناب اویناش کمار، اسپورٹس سکریٹری جناب منوج کمار، اسپورٹس ڈائرکٹر جناب سوشانت گورو اور ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری جناب بھولناتھ سنگھ نے چیف منسٹر کے رہائشی دفتر، کانکے روڈ، رانچی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین کو "FIH ہاکی اولمپک کوالیفائر 2024" کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے مارنگ گومکے  جے پال سنگھ منڈا آسٹروٹرف اسٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی۔