جھارکھنڈ کانگریس کے ریاستی انچارج غلام احمد میر نےوزیر اعلیٰ سے کی ملاقات

الحیات نیوز سروس 
     رانچی،11؍جنوری:وزیراعلی ہیمنت سورین سے جھارکھنڈ کانگریس کے ریاستی انچارج جناب غلام احمد میر نے ملاقات کی۔ جھارکھنڈ کانگریس کا انچارج بنائے جانے کے بعد  جناب میر کی وزیر اعلیٰ سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ اس موقع پر ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور عوامی دلچسپی سے متعلق مسائل اور موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر جناب راجیش ٹھاکر، ریاستی دیہی ترقی کے وزیر جناب عالمگیر عالم اور وزیر زراعت جناب بادل پترلیکھ بھی موجود تھے۔