ریاست میں خشک سالی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 ◆ وزیر اعلیٰ کی صدارت میںریاستی قدرتی آفات مینجمنٹ اتھارٹی کی ہوئی میٹنگ 
الحیات نیوز سروس 
  رانچی،10؍جنوری: وزارت جھارکھنڈ میں آج وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین کی صدارت میں ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ میں محکمہ زراعت کی رپورٹ کی روشنی میں مذکورہ بالاتمام بلاکس کو خشک سالی والے علاقے قرار دینے کی سفارش کی گئی۔  میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ان تمام 158 بلاکس کو خشک سالی کے علاقے قرار دینے کی تجویز تیار کریں، تاکہ اسے وزراء کی کونسل کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جا سکے۔
 مالی امداد کے لیے مرکز کو تجاویز بھیجیں
 وزیر اعلیٰ نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو ایک تجویز بھیجیں۔
  متاثرہ کسانوں کو ایکس گریشیا رقم دی جائے گی
 وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں سے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی انہوں نے خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کو فوری ریلیف کے طور پر فی کسان 3500 روپے ایکس گریشیا رقم دینے کی ہدایت کی۔  اس کے علاوہ ان پٹ گرانٹ کی رقم ان کسانوں کو ادا کی جائے گی جن کی فصلوں کو کم بارشوں سے 33 فیصد تک نقصان پہنچا ہے۔ اس میٹنگ میں وزراء جناب بننا گپتا اور جناب بادل، چیف سکریٹری جناب ایل کھیانگتے ، پرنسپل سکریٹری جناب اجے کمار سنگھ، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری جناب ونے کمار چوبے، سکریٹری جناب امیتابھ کوشل، جناب ابوبکر صدیق اور محکمہ زراعت کے خصوصی سکریٹری جناب پردیپ ہزاری موجود تھے۔