بارش نے بدلاموسم کا مزاج

سرد ہواؤں کی وجہ سے سردی میں اضافہ 
الحیات نیوز سروس 
رانچی، 05؍جنوری : موسم کا مزاج سرد ہوا ہے۔ راجدھانی رانچی سمیت ریست کے مختلف علاقوں میں برفیلی بارش ہوئی ہے۔ جس سے درجہ حرارت نیچے گرگیا اور سردی میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ سرد ہوا چلنےسے لوگ گھروں میں رہنے پر عافیت محسوس کررہے ہیں۔ لحاف اور گرم کپڑے مزید نکالنے پڑے۔ لوگ انگیٹھی اور الائوکا انتظام کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق موسم نے کروٹ لی ۔ شام ہوتے ہوتے دھند کی چادر پھیل گئی اور سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ واضح ہو کہ شام چار بجے کے بعد زوردار بارش ہوئی ہے۔ مغربی دبائو کی وجہ سے رانچی سمیت ریاست کے کئی حصوں میں ہلکی بارش کا امکان محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا تھا۔ ماہرموسمیات ابھیشیک آنند کے مطابق ہلکی بارش اور آسمان میںبادل چھائے رہنے سے کم از کم درجہ حرارت میں بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔ مگر ٹھنڈی ہوا چلنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے۔